بارش سے پشاور روڈ لین 4 کا اوور فلو، پانی گھروں میں داخل ہو گیا

10 جولائی ، 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز) ہفتہ کی صبح ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران پشاور روڈ لین فور کا نالہ اوور فلو ہونے کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ مکینوں نے شکایت کی کہ نالے کی عدم صفائی کے باعث پانی گزرنے کی گنجائش ختم ہو گئی جبکہ نالے کے تنگ موڑ سے بھی تیز ریلا گزرنے میں رکاوٹ سے پانی کا بہائو متاثر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے اُنکا مالی نقصان اور شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ شہریوں نے کینٹ بورڈ کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نالے کی صفائی کی جائے اور پانی کے بہائو میں رکاوٹ ڈالنے والے موڑ کو کشادہ کرنے کامستقل انتظام کیا جائے تاکہ وہ بارشوں میں نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔