سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں ۔ پہلے حد بندی کا عمل مکمل کیا گیا اور اب ووٹر لسٹوں کی اختتامی جانچ پڑتا ل جاری ہے وہیں سیاسی جماعتوں کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔ اسی عمل کے دوران بھارتی الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر کی 6 غیر فعال سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ایک حکم کے مطابق، پول باڈی نے جموں و کشمیر کی چھ رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کا اندراج ختم کر دیا ہے۔ پول باڈی کا کہنا ہے کہ زمینی سطح پر ان پارٹیوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔یہ تمام ایسی پارٹیاں ہیں، جو انتخابات کے دوران اپنے پراکسی امیدوار انتخابات میں اتارتی ہیں اور بعد میں بڑی جماعتوں کے امیدواروں سے بڑی مقدار میں پیسہ وصول کر کے اپنے امیداروں کو واپس لے لیتی ہیں۔ قیام میں آنے کے سالوں بعد بھی یہ پارٹی زمینی سطح پر غیر فعال پائے جانے والی ان جماعتوں کو کمیشن کی جانب سے تصدیق کیلئے نوٹس جاری کئے گئے تھے تاہم یہ جماعتیں اپنی تصدیق کرنے میں ناکام رہیں اور اب الیکشن کمیشن نے ان کا اندراج منسوٰ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔زمینی سطح پر غیر موجود پائے جانے کے بعد سی ای اوز کی جانب سے اندراج ختم کر دیا گیا ہے ، تصدیق کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ پارٹی محض کاغذوں میں موجود ہیں، لیکن زمینی سطح پر ان کا کوئی وجود نہیں ہے اور کمیشن کی طرف سے جاری کردہ خطوط محکمہ ڈاک کے ذریعے بغیر ڈیلیوری کے واپس آ گئے ہیں۔غیر رجسٹرڈ جماعتوں میں جموں و کشمیر عوامی لیگ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نیشنلسٹ، آل جے اینڈ کے پیپلز پیٹریاٹک فرنٹ، ڈیموکریٹک جنتا دل (جے اینڈ کے)، جے اینڈ کے سٹیزن پارٹی اور جموں و کشمیر نیشنل یونائیٹڈ فرنٹ شامل ہیں۔ان جماعتوں میںجموں و کشمیر عوامی لیگ ہی ایک ہی ایسی جماعت ہے جو اب تک اپنے امیدوار اسمبلی میں بھیجنے میں کامیاب رہی۔
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا...
اسلام آبادمعاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چا ہئے کہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط منظور کرتے وقت عوام کے...
اسلام آبادلندن کے امپیریل کالج نے حال ہی میں تمباکو نوشی کے بارے میں تمباکو کا عالمی ماحولیاتی فوٹ پرنٹ کے...
اسلام آباد نیپرا اتھارٹی نےکے الیکٹرک کے سرمایہ کاری منصوبے کا فیصلہ جاری کر دیا ، نیپرا نے کےالیکٹرک کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے زہر دئیے جانے کے خدشہ کے پیش نظر طبی معائنے کی درخواست پر اسلام آباد...
کراچی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی اہلیہ جمیلہ عالم الہدیٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل فرعون کا پیروکار ہے فرعون نے...
اسلام آباد محکمہ خوراک پنجاب 2روز گزرنے کے باوجود 393مراکز سے گندم کی خریداری شروع نہ کر سکا۔ کیونکہ محکمہ...
لاہوررائے ونڈ کے علاقہ میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد...