ماسکو(صباح نیوز)روس کے صدر نے یوکرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو ہماری فوج نے سنجیدہ جنگی کارروائی نہیں کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی پارلیمنٹ سے خطاب میں یوکرین کو دھمکی دی کہ یا تو ہماری شرائط مان لے یا پھر مزید ابتر حالات کے لیے تیار رہے۔روس کے صدر نے یوکرین کو متنبہ کیا کہ گو کہ جنگ کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں لیکن اب بھی ہم نے سنجیدہ جنگی کارروائی شروع ہی نہیں کی ۔ گر سنجیدہ کارروائیاں کردیں تو کیا ہوگا۔ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے باعث مزید اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کرنے پر امریکہ اور مغربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی دباو قبول نہیں کریں گے۔
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...