سی اے اے کا ایئر لائنز کو پرواز منسوخی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنیکا انتباہ

10 جولائی ، 2022

کراچی (اسد ابن حسن) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر اے ٹی اینڈ ای آر عرفان صابر نیں ایک مرتبہ پھر چاروں ملکی ایئر لائنز کو مراسلے تحریر کئے ہیں کہ موجودہ بارشوں اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر اگر کوئی فلائٹ منسوخ کی جاتی ہے تو مسافروں کومروجہ قوانین کے تحت سہولتوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ فلائٹ منسوخی کی صورت میں مسافر کو پورا کرایہ واپس کرنا لازمی ہو گا- ضروری نہیں کہ مسافر کو اگلی پرواز میں بھیجا جائے- مسافر سے پوچھا جائے کہ اگر اس کا فوری جانا ضروری ہے تو اس کو کسسی دوسری ایئر لائن پر سوار کرایا جائے- منسوخ پرواز کے مسافروں کو ایئر لائن ریفریشمنٹ/کھانا اور زیادہ تاخیر ہے تو ہوٹل میں ٹہرانا اور ٹرانسپورٹ انتظامات ایئر لائن کی ذمہ داری ہو گی- ان فیصلوں کا اطلاق بارشوں، پرواز پر مسافروں کا کم لوڈ یا دیگر وجوہات کے تناظر میں ہو گا۔