سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجیاہلکار اور ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے۔ بھارتی دفاعی ترجمان نے دعوی کیا کہ حد متارکہ پر واقع امروہی کرناہ سیکٹر میں تعینات 6جیک رائفلز کے اہلکاروں نے علی الصبح ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کو دراندازی کی غرض سے آتے دیکھا۔دفاعی ترجمان نے کہا کہ ملی ٹینٹ کے گروپ کو چیلنج کیا گیا لیکن انہوں نے جواب میں فائرنگ کی۔ترجمان نے کہا کہ اسکے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ 3ملی ٹینٹ واپس فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ تصادم کے دوران ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔مہلوک فوجی اہلکار کی سپاہی جسویر سنگھ کے بطور ہوئی ۔ مارے گئے ملی ٹنٹ کی تحویل سے ایک اے کے 47رائفل ،4پستول ،3اے کے 47میگزین ،تین پستول میگزین ،پانچ ہتھ گولے اور دیگر اسلحہ بر آمد کرنے کا بھی دعوی کیا گیا۔ بھارتی فوج نے علاقہ میں مزید کمک طلب کی اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھی ۔دریں اثنا پولیس نے گذشتہ روز اونتی پورہ میں ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کر کے اسکی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعوی کیا۔
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...