قیدیوں کی سزائوں 30 یوم کی کمی کا اعلان

10 جولائی ، 2022

لاہور( این این آئی)حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے عیدالاضحی کے موقع پر سزائوں میں30 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیدیوں کی سزائوں میں کمی پاکستان پریزنز رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی جائے گی-دہشتگردی، منشیات، زنا ء اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام قیدیوں پر سزائوں میں کمی کا اطلاق ہو گا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ سزائوں میں کمی کے اعلان پر پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں اور ان کے ورثا ء نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔