راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیلی گرافر نے 500 میٹر طویل ڈسپلے رول پر مکمل قرآن کریم لکھنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورا سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ ابن جمیل نے ڈسپلے رول پر ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے کا کارنامہ 7ماہ کے عرصے میں انجام دیا۔ عالمی ریکارڈ بنانے والے مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ریاضی کمزور ہونے کی وجہ سے سکول سے نکال دیا گیا اور کئی بار کوشش کے باوجود میٹرک پاس نہ کر سکا جس کی وجہ سے خاندان اور دوستوں نے مجھے ’فیلیئر‘ کا لقب دے ڈالا اور اس سے میری ذہنی صحت پر بہت برا اثر پڑا۔مصطفیٰ ابن جمیل کا کہنا ہے کہ اسے کیلی گرافی کا شوق تھا لیکن لکھائی بہت گندی تھی جسے بہتر کرنے کے لیے پریکٹس شروع کی اور پھر کچھ ہی عرصے میں اندازہ ہو گیا کہ اب میں قرآن پاک لکھ سکتا ہوں جس کے بعد قرآن پاک لکھنے کا آغاز کیا۔کشمیری نوجوان نے بتایا کہ جب کیلی گرافی شروع کی تو قریبی افراد نے بہت طعنے دیے جس کی وجہ سے دن کے بجائے رات کے اوقات میں قرآن پاک کی خطاطی کا فیصلہ کیا، رات دیر گئے تک اور بعض اوقات فجر تک کام کی وجہ سے سونے کی روٹین بھی بدل گئی تھی۔مصطفیٰ ابن جمیل کا کہنا ہے کہ قرآن پاک لکھنے کے لیے بندے کو باوضو ہونے کے ساتھ ساتھ پوری توجہ بھی دینی پڑتی ہے تاکہ بے دھیانی میں کوئی غلطی نہ ہو جائے
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...