قیدیوں کوعید الاضحی کے تینوںروز خصوصی مینیو کے تحت کھانا دیا جائے گا

10 جولائی ، 2022

لاہور( این این آئی)صوبہ بھر کی جیلوںکے قیدیوں کوعید الاضحی کے تینوںروز خصوصی مینیو کے تحت کھانا دیا جائے گا۔ محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے صوبہ بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق قیدیوں کو عید الاضحی کے تینوں روز صبح ناشتے میں سویاں، چنے اور چائے ، دوپہر میں قورمہ، پلائو اور شام میں قورمہ ،روٹی اور زرہ دیا جائے گا۔ قیدیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی ۔