نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کی مقبوضہ کشمیرودیگرریاستوں میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال دکھانےپرایمنسٹی انٹرنیشنل پربرہمی کا اظہار، ادارے کی مقامی شاخ کو(8ملین ڈالر) ایک ارب65لاکھ پاکستانی روپےسےزائدجرمانہ کر دیا،ایک طویل عرصے سے مودی سرکار اور بھارت ایمنسٹی کی سرگرمیوں سے پریشان رہے مگر اب انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے اس ادارے کے لیے بھارت میں اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے،ایمنسٹی کا یہ دعوی رہا ہے کہ بھارتی شاخ کو ایک عرصے سے مودی سرکار کی طاقت کے حقیقی ذریعے ہندوتوا نظریات کی حامل انتظامیہ سے ہراسمنٹ کا سامنا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس سلوک کا سامنا ہونے کی وجہ اس کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کرنا اور سامنے لانا رہا ہے۔خصوصا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو سالہا سال سے اجاگر کرنے کی وجہ سے تقریبا دو سال قبل ایمنسٹی کو اس وقت ایک بڑے دھچکے سے دوچار ہونا پڑا جب ان کے مقامی بنک میں اکاونٹس کو منجمد کر دیا گیا، وجہ یہ بتائی گئی کہ ایمنسٹی کے خلاف تحقیقات مقصد ہیں اس لیے اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں۔اس بھارتی اقدام کے نتیجے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت میں اپنےا سٹاف کو تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا تو اسٹاف کو فارغ کرنا پڑا اور اپنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کومحدود اور ریسرچ ورک کو روکنا پڑا ۔ تب سے اب تک بھارت نے ایمنسٹی کو اس مشکل صورت حال میں دھکیلے رکھا اور اب ایک اور بڑا فیصلہ ایمنسٹی اور اس سے وابستہ انسانی حقوق کارکنوں کے خلاف کر دیا ہے،بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کےمطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فارن فنڈنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور بیرون ملک سے ملنے والے وسائل کو بھارت کے اندر اپنے آپریشنز میں استعمال کیا، بیان میں کہا گیاکہ ایمنسٹی کی بھارتی شاخ کو65ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے کہ اس نے غیر قانونی طور غیر ملکی فنڈز حاصل کیے ہیں۔اس کے سابق چیف ایگزیکٹو برائے بھارت آکر پٹیل کو3.1ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ تاہم ایمنسٹی کی طرف سے اس بارے میں فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...