خشک سالی سے امریکہ کے سب سے بڑے آبی ذخیرے کی سطح انتہائی کم ہوگئی

10 جولائی ، 2022

لاس اینجلس(شِنہوا) طویل خشک سالی کی وجہ سے امریکہ کے سب سے بڑے آبی ذخیرے،لیک میڈ میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوگئی ہے۔ ایریزونا، نیواڈا کی سرحد پر اور لاس ویگاس سے 40 کلومیٹر مشرق میں خشک سالی سے متاثرہ سفید خشک چٹانوں میں گھری ہوئی جھیل کے ارد گرد چٹانوں کی دیواروں پر جمع ہونے والی معدنیات سے بنی "باتھ ٹب رنگ " اس وقت دکھائی دیتی تھی جب جھیل میں پانی کی سطح بلند تھی۔پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے جھیل کے کناروں کے ساتھ بنے ہوئے کچھ کشتی لانچنگ ریمپ بند کر دیے گئے ہیں ۔پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے لیک میڈ کے نیچے بہت سی چیزیں حالیہ ہفتوں میں دوبارہ دکھائی دے رہی ہیں جن میں ڈوبی ہوئی کشتیاں بھی شامل ہیں۔یو ایس بیورو آف ریکلیمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لیک میڈ کے پانی کی سطح 1930 کی دہائی میں بھرنے کے بعد سے تاریخی سطح پر گر گئی ہے۔ جمعرات کی رات تک، دریائے کولوراڈو پر ہوور ڈیم سے بننے والی جھیل میں پانی سطح سمندر سے تقریبا 1,042.3 فٹ بلند تھا جو جنوری 2021 کے آخر تک 1,085.95 فٹ سے 43 فٹ سے زیادہ کم ہوا ہے۔