ایلون مسک کا ٹویٹرخریدنے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

10 جولائی ، 2022

سان فرانسسکو(شِنہوا)ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئے 44 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کمپنی پر اس کے بوگس اور جعلی اکاونٹس سے متعلق معلومات کو چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ایلون مسک کے وکیل نیدعوی کیا کہ ٹویٹر انضمام کے معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام رہا اوراپریل میں دستخط کیے گئے معاہدے کی متعدد شقوں میں مادی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ٹویٹر کے بورڈچیئرمین بریٹ ٹیلر نے کہا ہے کہ کمپنی ایلون مسک کیساتھ طے شدہ قیمت اورشرائط پر معاہدے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، اور انضمام کے معاہدے کو نافذ کرنے کیلئیقانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔