سرینگر (ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بادل پھٹنے (کلائوڈ برسٹ) سے شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 16افراد ہلاک اور 40سے زائد لاپتہ ہوگئے۔ مندر کے قریب خیمے تباہ ہوگئے، یہ واقعہ امرناتھ مندر کے قریب ہوا۔ امدادی کارروائیوں کیلئے فوج طلب کر لی گئی،15 ہزار سے زائد یاتری محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے۔ یاتریوں کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان بھارتی بارڈر پولیس کے مطابق خطرے کے پیش نظر امرناتھ یاترا کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ کو واقعہ سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شام ساڑھے 5بجے بادل پھٹا جس کے نتیجے میں مندر کے قریب خیمے تباہ ہوگئے۔ سرینگر سے کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ گپھا کے بالکل قریب بادل پھٹ گئے جس کے نتیجے میں گھپا کے اوپرے حصے سے بہت مقدار میں پانی نیچے آیا جس نے اپنے ساتھ بھاری بھر کم پتھر اور بہت سارا ملبہ بھی لایا۔ پانی کے تیز ریلے نے گھپا کے نزدیک یاتریوں کیلئے بنائے گئے خیموں اور لنگروں کو بہا لیا جس کے نتیجے میں درجنوں یاتری اسکی زد میں آئے۔ شام دیر گئے تک کئی خواتین سمیت 16افرادکی لاشیں نکالی گئی تھیں جبکہ باور کیا جارہا ہے کہ قریب40 سے زائد لاپتہ ہیں۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت درجنوں یاتری لنگر کے ایک حصے میں سو رہے تھے اور درجنوں افراد کھانا وغیرہ کھا رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی لاشوں کی شناخت نہیں کی جاسکتی اور نہ مصدقہ طور پر بتایا جاتا ہے کہ کتنے لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔ علاقے میں ریسکیو ٹیموں نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے وہیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...