خیبرپختونخوا، 10 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق، کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی

10 جولائی ، 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا میں مزید 10 افراد کو کورونا ہوگیا، 19 مریض صحت یاب ہوئے، کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی، 1068 ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبے میں تصدیق شدہ کیسز 2۔لاکھ 20 ہزار 305،صحت یاب ہونے والے 2 لاکھ 13ہزار 642اور فعال کیسز 338 ہوگئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق مردان، صوابی اور کوہاٹ سے ایک ایک، مانسہرہ سے 3 اور پشاور سے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔