مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر 3 افراد کو قتل کر دیا

10 جولائی ، 2022

رحیم یار خان (اے پی پی)رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے مقامی زمیندار کے گھر میں داخل ہو کر 3 افراد کو قتل کر دیا، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق افسوسناک واقع تھانہ احمد پور لمہ کے علاقے بستی درگڑہ میں پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے مقامی زمیندار کے گھر میں گھس کر اغواء کی کوشش کی اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے، شاہد، فرقان اور شہروز کوقتل کر دیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔