پشاور ( سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعا ت پارٹی کے صوبائی ترجمان وخیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر ظاہر شاہ طورو نے کہا ہےکہ 17 جولائی کو پنجاب میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ( ن) بدترین شکست سے دوچار ہوگی او ر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں تحریک انصاف تما م نشستیں جیت کر مسلم لیگ ( ن ) کا صفایا کردیگی حکمران جماعت اختلافات کا شکار ہوگئی ہے امپورٹڈ حکومت چند د ن کی مہمان ہیں عوام کو بہت جلد امپورٹڈ حکومت سے نجات مل جائیگی پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ظاہر شاہ نے کہا کہ سندھ کےبلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے کی جانیوالی بدترین دھاندلی پر صوبے کے عوام سراپا احتجاج ہیں ایم کیو ایم کی طرف سے پیپلز پارٹی سے معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دیدی گئی جبکہ جمعیت علماء اسلام نے بھی سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکمران جماعت میں شدید اختلافات سے دوچار ہوچکی ہے امپورٹڈ حکمران چند دن کے مہمان ہیں ، بہت جلد عوام کو امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات مل جائیگی انھوں نےبجلی کی قیمتوں میں روزبروز اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ پڑے گا بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے غریبوں کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی بھی ناممکن ہوگئی ہے ایک طرف بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جارہا ہے تو دوسری طرف بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیاہے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران مہنگائی کے بار ے میں چیخیں لگائی جارہی تھیں اور پی ٹی آئی حکومت کو نااہلی و نالائقی کے طعنے دیئے جارہے تھے لیکن امپورٹڈ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں بار بار مہنگائی بم گرانے سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوگئی ہے جبکہ غریبوں کے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں امپورٹڈ حکومت کوعوام کو سزا دینے کیلئے مسلط کیاگیا تاہم بہت جلد امپورٹڈ حکمران بے نقاب ہوچکے ہیں عوام کو عمران خان کی یاد آرہی ہے اور عوام کی ہمدردیاں تحریک انصاف سے بڑھتی جارہی ہے ۔
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...