سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں مقیم انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ بی جے پیـآر ایس ایس کی قیادت والی مودی حکومت کی نازی پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی انتہائی سفاکانہ، کثیر جہتی اور منظم خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہندو راشٹریہ اور ہندوتوا کے نظریات نے بھارت کو نسل کشی کی ریاست میں تبدیل کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نسلی تطہیر کے اپنے گھناؤنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش میں کشمیریوں کو جعلی مقابلوںمیں شہید کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے کشمیری مسلمانوں کی نسلی تطہیر کا منصوبہ بنا رہی ہے اور آرٹیکل 370کی منسوخی کا مقصد اس سلسلے میں آخری رکاوٹ کو دور کرنا تھا۔ حقوق کے ایک کارکن نے کہا کہ بھارت نے اس وقت مقبوضہ علاقے میں دس لاکھ کے قریب فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں جو انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقہ اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جمائو والا خطہ بن چکا ہے۔ ایک اور کارکن نے کہا کہ بھارتی فورسز کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت نہتے کشمیریوں کے قتل کا لائسنس حاصل ہے اور فورسز اہلکار اس قانون کی آڑ میں کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کر رہے ہیں ۔
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...