لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے سرکاری گندم اور آٹا کی سمگلنگ روکنے کیلئے پنجاب رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہےگزشتہ روز سیکرٹری فوڈ پنجاب نادر چٹھہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور ہیڈ کوارٹرز، پنجاب رینجرز، موٹر وے پولیس، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، پولیس، سپیشل برانچ کے نمائندوں سمیت ڈویڑنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر فوڈ نے شرکت کی کور ہیڈ کوارٹرز کے نمائندہ کرنل فیصل کی تجویزپر کمیٹی میں ’’آئی بی‘‘ اور’’ایم آئی‘‘ کے نمائندوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کے فیصلوں کے مطابق راولپنڈی، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویڑنز میں فوڈ چیک پوسٹوں پر رینجرز کو تعینات کیا جائیگا جبکہ میانوالی اور بھکر میں رینجرز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے متبادل انتظامات کیے جائیں گےڈپٹی کمشنرز افرادی قوت کی قلت کے پیش نظر ڈیلی ویجز کی بنیاد پر محکمہ شہری دفاع کے رضاکار بھرتی کریں گےڈی جی خان میں سخی سرور اور تریموں چیک پوسٹ کی تعمیر کیلئے پی سی ون ارسال کیا جائیگا سمگلنگ میں ملوث فلو رملز کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور گندم کوٹہ بند کرنے کیساتھ ان کا فوڈ گرین لائسنس منسوخ کیا جائیگا اجلاس میں سیکرٹری فوڈ نے بتایا اس وقت صوبائی داخلی و خارجی مقامات پر 33 چیک پوسٹیں قائم ہیں جہاں 53 اہلکار جبکہ موٹر ویز پر قائم وے بریجز پر63 چیک پوسٹوں پر123 اہلکار تعینات ہیں ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ بین الصوبائی سطح پر 463 جبکہ بین الاضلاعی سطح پر3366 مرتبہ ایکشن لیا گیا جن میں 94 ہزار ٹن گندم قبضے میں لی گئی جبکہ435فلورملز کیخلاف مختلف خلاف ورزیوں کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ۔
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...