پشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں جمعہ کے روزدفاتر آنے کی بجائے ’’ورک فراہم ہوم‘‘ کرنے کے تجویز کا جائزہ لینے کےلئے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری دفاتر میں جمعہ کےر وز ’’ورک فرام ہوم‘‘کی تجویز پر عمل درآمد کی صورت میں بجلی کے ساتھ ساتھ پٹرول کے استعمال کی مد میں بھی بھاری بچت کی جاسکتی ہے، کمیٹی کے سینئر ممبر صوبائی سیکرٹری جنگلات و ماحولیات کی جانب سے صوبائی سیکرٹری خزانہ کے نام ارسال کئے جانے والے مراسلے میں موقف اختیار کیاہے، اس حوالے سے یکم جولائی 2021سے 30جون 2022تک سرکاری دفاتر میں بجلی اور پٹرول سمیت مختلف اشیا کے استعمال کا جو اسسمنٹ کیاگیا ہے، اس کے مطابق اگر سرکاری ملازمین کے جمعہ کےروز دفاتر آنے کی بجائے’’ ورک فراہم ہوم ‘‘کے فیصلے پر عمل درآمد کی جائے تو نہ صرف ماہانہ 20.8فیصد تک بچت ہوسکتی ہے،بلکہ خصوصاًپٹرول جو آج کل انتہائی مہنگی ہوچکی ہے کی مد میں بھی کافی بچت ہوسکتی ہے،سیکرٹری ماحولیات نے اپنی سفارشات میں مذید تجویز دی ہےکہ جمعہ کو ورک فراہم ہوم کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئےتمام سرکاری محکموں ،ماتحت محکموں او ر فیلڈ دفاتر کی درجہ بندی کی جائے درجہ اے میں انتہائی ضروری محکمہ جیسے محکمہ صحت ، ریسکیو 1122 ،محکمہ جیلخانہ جات،محکمہ داخلہ کو شامل کیاجائے جبکہ باقی فیلڈ آفسز کو درجہ بی شامل کیا جائے اورجمعہ کےروز ایک کمشنر یا ایڈیشنل کمشنر اور اسکے ساتھ ایک ایڈیشنل کمشنر موجود ہونا چائیے ، جبکہ تمام سرکاری اجلاس زوم کے زرئیے منعقد کئے جائیں ،مراسلے میں مذید تجویز دی گئی وفاقی حکومت سے بھی درخواست کی جائے کہ جتنا ممکن ہو سرکاری افسران کو اسلام آباد بلانے کی بجائے ان سے زوم پر ہی میٹنگ کی جائے،جبکہ توانائی کی مذید بچت کے لئےدفاترکے سرکاری اوقات کار صبح 8بجے سے شام چار بجے تک مقرر کئے جائیں ۔
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...