واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی شہر منی ایپلس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو سیاہ فام جارج فلائیڈ کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر مزید 21 برس قید کی سزا سنائی۔ عدالت کے مطابق شہری حقوق کی خلاف ورزیاں مئی 2020میں فلوئیڈ کی موت کا باعث تھیں۔سابق پولیس اہلکار ڈیرک شاوین کو سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھ کر انہیں قتل کرنے کے جرم میں پہلے ہی 22 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ فلوئیڈ کی موت کے بعدبلیک لائیوز میٹر نامی احتجاجی تحریک شروع ہوئی تھی۔سابق پولیس افسر شاوین نے منی ایپلس میں کارنر اسٹور کے باہر جارج فلوئیڈ کو نو منٹ سے زیادہ وقت تک فرش پر اپنے گھٹنے کے نیچے دبائے رکھا تھا، جس دوران سیاہ فام فلوئیڈ دم گھٹنے کے صدا لگاتے رہے تاہم وہ نہیں رکے اور اس طرح دم گھٹنے کے سبب ان کی موت ہو گئی تھی۔
اسلام آباد پاکستان میں تیل کی صنعت کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن میں مزید اضافہ ہورہا ہے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور...
اسلام آباد از خود نوٹس اور بنچ تشکیل کے 2 معاملات پر چیف جسٹس کے اختیارات پر نظر ثانی کا بل قومی اسمبلی سے...
اسلام آبادبین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ڈیزاسٹر ریلیف مشن پر تعینات پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں بدھ کو رات گیارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ووٹر لسٹ پر...
بیجنگچین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام...
ڈیرہ اسماعیل خان روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے پسپا...
کراچی وزارت داخلہ نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لئے نیا ہدایتنامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر...