کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں سیاسی کشدگی کی وجہ سے وہاں دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ان دنوں سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سری لنکن حکام نے کولمبو میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کاہفتے کے روز کولمبو میں ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر احسن افتخار کا کہنا ہے کہ ʼکولمبو میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے حکام کی جانب سے کرفیو نافذ کرنے کے باعث قومی ٹیم کا ہفتے کے روز ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔
اسلام آبادممبر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن انجنئیر عثمان بسرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جان...
کلر سیداں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ نیازی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں روزہ داروں...
راولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن راولپنڈی نے رمضان المبارک کے تقدس اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر شہریوں...
راولپنڈی ایشین اینڈ پیسیفک نیٹ ورک فار ٹیسٹنگ آف ایگریکلچرل مشینری ، یو این سنٹر فار سسٹین ایبل ایگریکلچر...
اسلام آباد خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے تمباکو کے کاشتکاروں نے کہا ہےکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی...
اسلام آباد اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے کہا کہ پاکستان دنیا میں پنک سالٹ پیدا کرنے...
کراچی جنوبی امریکی فٹبال فیڈریشن میوزیم نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کا مجسمہ نصب کرنے کا...
کراچی پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا ہےاس سے قبل اعظم خان بھی گولڈن...