لاہور(این این آئی)نانگا پربت سر کرنے کی مہم سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا ہے کہ انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا، یقین نہیں آ رہا کہ لاہور میں کھڑا ہوں۔نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف والدین کے ہمراہ اسکردو سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے جہاں ان کے عزیز و اقارت نے ان کا استقبال کیا۔لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ واپسی کا راستہ بہت کٹھن اور دشوار گزار تھا، دشواری میں گزری راتوں نے مجھے 20 سال کی عمر میں بہت بڑا کر دیا ہے، آکسیجن ، خوراک اور کیمپ، میرے پاس کچھ نہیں تھا۔نوجوان کوہ پیما نے کہاکہ موت کو بہت قریب سے دیکھا، مجھے یقین ہی نہیں آ رہا کہ میں لاہور میں کھڑا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں شہروز کاشف کا کہنا تھا میں کسی صورت بریک نہیں لے سکتا، میرا مقصد سیاحت اور پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر اسپورٹس میں خطرات ہوتے ہیں، میرا ارادہ پاکستان کی تیسری اور پانچویں بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں شہروز کاشف نے نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے، چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھ فضل لا پتا ہو گئے تھے۔
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن میں 5مشکوک افراد،29 گاڑیوں اور9موٹر سائیکلوں کو...
راولپنڈی ایس پی صدر انعم شیر نے گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کردیں ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر...
راولپنڈی راولپنڈی کے معروف نجی میرج ہال پر عائد 14 کروڑ 75 لاکھ روپے کے سیلز ٹیکس کا حکمنامہ منسوخ...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایران پر عائد معاشی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی روٹیشن کا مطالبہ دہراتے...
کراچی جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...