عید الاضحٰی ایک عظیم دن ‘ فلسفے کو سمجھنا ضروری ہے‘ دانیال نثار

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) ممتاز سماجی و بزنس راہنما دانیال نثار نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی ایک عظیم دن ہے جس کے فلسفے کو سمجھنا ضروری ہے عید الاضحیٰ ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے یہ دن اطاعت شعاری اور اپنی محبوب ترین ہستی اللہ کی رضامندی کے لیے اپنی پسندیدہ ترین جیز کو قربان کرنے کی یاد گار ہے۔ یہ عقل کا نہیں عشق و محبت کا معاملہ ہے جو انسانیت کو ایثار نفس اور سخاوت کا درس دیتا ہے۔ عید الاضحٰی کے حوالے سے ہمیں چاہیے کہ اس دن کے مقصد ہمدردی، خیر خواہی اور غم خواری کو سمجھیں، عید الاضحیٰ میں ہمیں حکم ہے کہ ہم اپنی قربانی کا گوشت غرباء و مساکین تک پہنچائیں اور خوشی و مسرت کے اس موقع پر اپنے نادار بھائیوں کو فراموش نہ کریں، ان خیالات کا اظہار دانیال نثار نے عید الاضحیٰ کا حقیقی مقصد و تعلیمات کے حوالے سے یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا