خیبرپختونخوا ینگ مین فٹ بال ٹورنامنٹ 15 جولائی سے شروع ہو گا

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) آل خیبرپختونخوا ینگ مین فٹ بال ٹورنامنٹ 15 جولائی سے گراسی فٹ بال گرائونڈ سوات میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاز خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔