مکہ مکرمہ (این این آئی)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فریضہ حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احرام پہنے ہوئے شعیب اختر جمرہ کبریٰ (بڑے شیطان) کی رمی کررہے ہیں یعنی اسے کنکریاں مارہے ہیں۔شعیب اختر نے رمی کرتے ہوئے جمرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کو چھوڑنا نہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ رفتارکی پیمائش تو نہیں کی تاہم غصہ ضرور 100میل فی گھنٹہ تھا۔خیال رہے کہ شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ میں موجود ہیں اور اس دوران ان کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
اسلام آبادممبر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن انجنئیر عثمان بسرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جان...
کلر سیداں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ نیازی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں روزہ داروں...
راولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن راولپنڈی نے رمضان المبارک کے تقدس اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر شہریوں...
راولپنڈی ایشین اینڈ پیسیفک نیٹ ورک فار ٹیسٹنگ آف ایگریکلچرل مشینری ، یو این سنٹر فار سسٹین ایبل ایگریکلچر...
اسلام آباد خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے تمباکو کے کاشتکاروں نے کہا ہےکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی...
اسلام آباد اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے کہا کہ پاکستان دنیا میں پنک سالٹ پیدا کرنے...
کراچی جنوبی امریکی فٹبال فیڈریشن میوزیم نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کا مجسمہ نصب کرنے کا...
کراچی پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا ہےاس سے قبل اعظم خان بھی گولڈن...