اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: قومی و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے لیے پاکستان کی مرد و خواتین کی کراٹے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔مردوں کی ٹیم میں 60 کے جی میں محمد مراد،67 کے جی میں نصیر احمد ، 75 کے جی میں سعدی عباس اور 84 کے جی میں عمران علی شامل ہیں۔خواتین کی ٹیم میں 55 کے جی میں ثناء کوثر، 61 کے جی میں فخر النساء ، 68 کے جی میں کلثوم ہزارہ اور 68 کے جی میں نرگس ہزارہ شامل ہیں،دوسری جانب شاہ محمد شان کوچ اور عندلیب سندھو ٹیم منیجر ہوں گی۔