کراچی(نما ئندہ جنگ) پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر وطن سے دور کولمبو میں عید منائے گی۔اگر کولمبو میں حالات بہتر ہوئے تو کھلاڑی عید کی نماز پڑھنے جائیں گے ورنہ ہوٹل میں عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔تمام کھلاڑیوں نے اپنے گھروں میں قربانی کا اہتما م کیا ہوا ہے۔اور فون کے ذریعے گھروالوں اور دوستوں سے رابطے میں ہیں۔سری لنکا کی مختصر سیریز میں کسی کھلاڑی کے ساتھ اہل خانہ کو نہیں بھیجا گیا ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عید منانے کا اصل مزہ تو گھر میں آتا ہے۔عید پر گھروالوں کو مس کریں گے۔شاداب خان ،محمد عامر عید انگلینڈ میں منائیں گے۔ٹیسٹ ٹیم کے علاوہ وائٹ بال فارمیٹ کے کھلاڑی فخر زمان،محمد وسیم جونیئر،آصف علی،اعظم خان،عثمان قادر،محمد حارث،خوش دل شاہ ،حیدر علی، شاہ نواز دھانی،زاہد محمود،اپنے گھروں میں عید منائیں گے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجا لاہور،شاہد خان آفریدی ،معین خان کراچی ،راشد لطیف اسلام آباد میں عید منائیں گے۔فاسٹ بولر شعیب اخترحج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب میں ہیں۔
اسلام آبادممبر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن انجنئیر عثمان بسرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جان...
کلر سیداں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ نیازی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں روزہ داروں...
راولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن راولپنڈی نے رمضان المبارک کے تقدس اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر شہریوں...
راولپنڈی ایشین اینڈ پیسیفک نیٹ ورک فار ٹیسٹنگ آف ایگریکلچرل مشینری ، یو این سنٹر فار سسٹین ایبل ایگریکلچر...
اسلام آباد خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے تمباکو کے کاشتکاروں نے کہا ہےکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی...
اسلام آباد اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے کہا کہ پاکستان دنیا میں پنک سالٹ پیدا کرنے...
کراچی جنوبی امریکی فٹبال فیڈریشن میوزیم نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کا مجسمہ نصب کرنے کا...
کراچی پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا ہےاس سے قبل اعظم خان بھی گولڈن...