کامن ویلتھ گیمز،ایتھلیٹس کی تعداد پر اولمپک ایسوسی ایشن کا حکومت سے رابطے کا فیصلہ

10 جولائی ، 2022

لاہور (این این آئی)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے حکومت سے رابطے کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں 10 ایتھلیٹس کو نہ بھیجنے کا فیصلہ ہوا، ایتھلیٹس کم کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھیں گے، ہرممکن کوشش ہوگی کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ قومی دستے میں خواتین ایتھلیٹس کی تعداد پہلے ہی کم ہے مزید کم نہیں ہونی چاہیے، امید ہیوفاقی وزیر نظر ثانی کریں گے اور تمام ایتھلیٹس گیمز میں حصہ لیں گے۔