پشاور (این این آئی)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پاک فوج کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ خیبر پختونخوا کے مراد علی نے جیت لی۔چیمپئن شپ کے مینز سنگلز فائنل میں مراد علی نے واپڈا کے عرفان سعید کو شکست دی جبکہ ویمنز سنگلز فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے واپڈا ہی کی غزالہ صدیق کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ مقابلے بہاولپور گیریژن اسپورٹس کلب میں منعقد ہوئے، جس میں ملک بھر سے آئے 119 مرد اور 45 خواتین کھلاڑیوں سمیت 12محکموں اور تمام صوبوں کی ٹیمیں شامل تھیں۔چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز فائنل میں پاک فوج کے راجہ محمد حسنین اور واپڈا کے راجہ ذوالقرنین حیدر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ابوذر رشید اور یاسر علی کو شکست دی۔ویمنز ڈبل کا فائنل ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق اور سندھ بیڈمنٹن ٹیم کی عمارہ اشتیاق اور روشین اعجاز کے درمیان ہوا، جسے ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق نے اپنے نام کرلیا۔ایونٹ کا مقصد گراس روٹ لیول پر بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ دینا تھا، چیمپئن شپ میں پہلی بار 15 لاکھ روپے کا سب سے بڑا نقد انعام دیا گیا ہے۔
چکوال فروٹ منڈی میں دو افراد کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں چاقو کے وار سے کمسن لڑکا زخمی ہوگیا۔ابتدائی معلومات...
راولپنڈی عید الفطر کی آمد کے پیشِ نظر،شہرِ راولپنڈی کی سجاوٹ اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 4ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی...
راولپنڈی،اسلام آباد جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ کی ڈکیتیاں بڑھ گئیں،شہری غیر محفوظ ہوگئے۔شہری 12موٹر...
اسلام آباد 28 ویں ابتدائی کمانڈ کورس کے 52ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے دو اداروں پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجیز اور...
کراچی پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی میں کئی بزنس ہائوس دلچسپی لے رہے ہیں۔ایسے میں...
کراچی توقع ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں مچل مارش کی جگہ کپتانی ٹریوس ہیڈ کریں گے۔ آسٹریلیا پاکستان...