عید الاضحیٰ ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے‘ر انا اکرم

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)نائب صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان رانا محمد اکرم نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، عید الاضحیٰ میں ہمیں حکم ہے کہ ہم اپنی قربانی کا گوشت غرباء و مساکین تک پہنچائیں اور خوشی و مسرت کے اس موقع پر اپنے نادار بھائیوں کو فراموش نہ کریں. انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی ایک عظیم دن ہے ۔ جو انسانیت کو ایثار نفس اور سخاوت کا درس دیتا ہے۔ عید الاضحٰی کے حوالے سے ہمیں چاہیے کہ اس دن کے مقصد ہمدردی، خیر خواہی اور غم خواری کو سمجھیں،عید الاضحیٰ کا مقصد تب تک پورا نہیں ہوتا جب تک ہم ایثار اور قربانی کے مقصد کو سمجھ نہ لیں ہمیں اس دن غریب افراد کو یاد رکھنے اور اپنی خوشیوں میں ان کو شامل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔