سارک ممبر ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے، افتخار ملک

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے سارک ممبر ممالک بالخصوص افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے علاقائی اقتصادی تعاون اور تجارتی انضمام کے امکانات سے استفادہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بین العلاقائی تجارت اس کی اصل صلاحیت کے ایک تہائی سے بھی کم ہے۔