شعبہ ٹرانسپورٹ میں توانائی کے موثر استعمال سے زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے، ویلتھ پاک

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں توانائی کا سب سے بڑا صارف شعبہ ٹرانسپورٹ کا ہے جس میں توانائی کے موثر استعمال سے قیمتی زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ نیشنل انرجی ایفیشنشی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پالیسی منیر احمد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پنجاب میں 6 لاکھ ٹریکٹر ہیں جن میں پچاس فیصد توانائی بچانے کے قابل نہیں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اِن ٹریکٹروں کا یہ حال ہے کہ ایک منٹ میں ایک کلو میٹر کے برابر ایندھن استعمال کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایندھن بچانے کیلئے اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔ منیر احمد نے کہا کہ ایندھن کی بچت سے ہمیں کم درآمدی بل ادا کرنا ہو گا جس سے ڈالر بچیں گے۔ اوپس کے جنرل منیجر قاسم امام نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ شعبہ پاکستان جی ڈی پی کا حصہ دس فیصد ہے اور یہ روز گار میں 6 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی ڈیزائن ٹیکنالوجی ، ڈھانچہ، فٹنس اور ڈرائیورنگ کی عادتیں توانائی کی بچت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور گاڑیوں کی توانائی کی بڑھاتی ہیں۔ گاڑیوں کے ایندھن کی کھپت بہتر ڈیزائن ٹیکنالوجی سے کم ہو سکتی ہے۔