تاجر برادری نے شرح سود میں اضافہ مسترد کردیا

10 جولائی ، 2022

پشاور ( آن لائن ) تاجر برادری نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کو مسترد کردیا ہے شرح سود میں اضافہ معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لئے ہر گز اچھا نہیں ہے ۔ شرح سود میں اضافہ سے عام آدمی بھی متاثر ہو گا ، گھر ، گاڑیاں اور دیگر پرسنل لان بھی مہنگے ہو جائینگے ، ان خیالات کااظہار ایف پی سی سی آئی کے حاجی سردار حسین اور زبیر گل نے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ معیشت مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی سست روی کا شکار ہے ، حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لئے شرح سود بڑھانے کے بجائے ڈالر کی بڑھتی ہو ئی قیمت کو کنٹرول کرے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایکسپورٹ پر 15 فیصد ریٹ آف انٹرسٹ کا اطلاق انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ مشکل ترین حالات میں بھاری شرح کا نفاذ ایکسپورٹرز کیلئے معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان میں جاری شدید معاشی بحران اور صنعت و تجارت پر عائد بھاری ٹیکسوں کے حالات میں ڈیڑھ فیصد اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ ایکسپورٹرز کیلئے پہلے ہی ساڑھے تیرہ فیصد کی بھاری شرح کاروباری حجم سے کہیں زیادہ ہے۔