پاکستانی فرنیچر عالمی منڈی میں جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی فرنیچر کی صنعت اپنے جدید ڈیزائنوں کے بل پر عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے مگر اس کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مراعات اور سہولیات کے پیکج کی اشد ضرورت ہے۔ ہفتہ کو اٹلی کے شہر میلان میں اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر اور اٹلی میں سفیر برائے سیاحت محمد شہریار خان کی قیادت میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ بدقسمتی سے فرنیچر کے شعبہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔ لکڑی کا کام کرنے والے کاریگروں کی جدید خطوط پر تربیت کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نئی بین الاقوامی مارکیٹیں تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔