چترال (این این آئی)چترال میں گلیشئر پھٹنے سے دریائے یار خون میں طغیانی آگئی، اپر چترال کا دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق برفانی جھیل پھٹنے اور گلیشئیر کی رکاوٹ کے باعث دریائے یار خون ڈیم میں تبدیل ہوگیا ہے ، پسوم گول کی جانب سیدریا کے بہاؤ میں بدستور اضافہ جاری ہے، جس کے باعث مرکزی سڑک دریا برد ہوگئی اور اپرچترال کا دیگرحصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ژک دریا برد ہونے کے باعث عیدپر گھروں کو جانے والے مسافربڑی تعداد میں پھنس چکے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زمین کی کٹائی سے تین گھر دریا برد اور سات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ طغیانی سے کھیتوں اور جنگلات کو نقصان پہنچا۔ضلعی انتظامیہ نے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو بھی آگاہ کردیاہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر موثر...
اسلام آ باد میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ججز میں تقسیم کے تاثر کا ازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ کی...
راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد عدالت عظمٰی آخری سہارا ہے، عدلیہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے پی پی پی کے رہنماشرجیل انعام میمن کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کے...
گوجرانوالہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے...
اسلام آباد تحریک انصاف نے حکومت کی تبدیلی کے بعد مبینہ طور پر گزشتہ 11 ماہ سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف...