پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے جو ہمیں ایثار ، قربانی، محبت، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا درس دیتا ہے۔ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضاجوئی اور دوسروں کے دکھ سکھ بانٹنے کے لئے سب کچھ قربان کرنے کا احساس دلاتی ہے۔ انہوں نے عوام اور خصوصاً معاشرے کے صاحب ثروت لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں اور یہی اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح اور انسانیت کی معراج ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عیدالاضحی کا یہ اہم دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد، اتفاق ، یگانگت، امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے جو دین اسلام کا آفاقی پیغام ہے۔وزیراعلیٰ نے عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی اور ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر موثر...
اسلام آ باد میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ججز میں تقسیم کے تاثر کا ازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ کی...
راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد عدالت عظمٰی آخری سہارا ہے، عدلیہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے پی پی پی کے رہنماشرجیل انعام میمن کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کے...
گوجرانوالہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے...
اسلام آباد تحریک انصاف نے حکومت کی تبدیلی کے بعد مبینہ طور پر گزشتہ 11 ماہ سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف...