کراچی (ٹی وی رپورٹ) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر جیو نیو زکی خصوصی نشریات میں سوال اُٹھائے گئے کہ معاشرتی رویوں پر اٹھتے سوالات پاکستانی سیاست میں تصادم کا کلچر کہاں سے آیا؟ اختلافات رائے پر برداشت اور مکالمے کی روایت کیا ہوئی؟ مختلف جماعتوں کے کارکنوں میں ایک دوسرے کے خلاف اتنی نفرت کیوں؟سیاسی رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تصادم کو کلچر پی ٹی آئی لائی ، رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی قیادت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم معاشرے میں تحمل اور برداشت پیدا کریں۔ رہنما اے این پی ثمر بلورنے کہا کہ ان خواتین کا رویہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے جس طرح انہوں نے ناشائستہ طریقے سے گفتگو کی مجھے وہ دیکھ کر بہت شرم آئی۔ رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ڈھال بنانا عمران خان کی سیاست کا وتیرہ ہے، یہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے لیکن جب ایک پارٹی کا لیڈر خود کھڑا ہوکر کہے کہ ان کا گھیراؤ کرو ان کی شادیاں نہیں ہوں گی تو کیا رہ جاتا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ احسن اقبال والا جو ایشو ہے اس کی اور اس سے قبل ہونے والے جو ایشوز ہیں میں ان کی مذمت کرتا ہوں، سیاسی قیادت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم معاشرے میں تحمل اور برداشت پیدا کریں۔ سیاسی لیڈر شپ کے پاس جتنا اسپیس ہے ہمیں استعمال کرنا چاہئے ۔ ہم بھی آپ میں جس طرح گفتگو کررہے ہیں سیاسی جلسے، جلوسوں کے اندربرصغیر ، ہندوستان کے اندرگرما گرمی زیادہ ہوتی ہے ۔ لیکن یہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے اس کی ایک حد مقرر ہونی چاہئے تھی ۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ میں بہت تکلیف کے ساتھ آپا نثار فاطمہ جو تحریک آزادی کی ایک بڑی کارکن تھیں ان کے اس بیٹے کے ساتھ جو پاکستان کی سیاست میں سادگی، متانت اور دیانتداری کی علامت ہیں ۔ ان کے ساتھ جو رویہ کل کچھ غنڈوں نے کیامعذرت میں ان کو غنڈہ ہی کہوں گی ۔ ہم نے بہت برداشت کرلیا ہے جو انہوں نے ان کے ساتھ کیا ہے میں بہت تکلیف میں بھی ہوں رنجیدہ بھی ہوں، کل فواد چوہدری اور پوری پی ٹی آئی نے اس کی توثیق کی ہے ان کو celeberate کیا ہے انہوں نے کہا بہت اچھا ہوا ہے فواد چوہدری نے کہا کہ برقع پہن کر جانا پڑے گا۔فواد چوہدری اس دن سے ڈریں جب ہم بھی کال دے دیں گے پھر انہیں کہاں کہاں کیسے کیسے جانا پڑے گا۔ ثمر بلور نے مزید کہا کہ دن بدن ہماری سوسائٹی زیادہ پراگندہ ہورہی ہے اور پاکستان بدقسمتی سے دو بارڈر کیمپوں میں بٹ رہا ہے ، ایک کیمپ جس میں نفرت انگیزی کی آگ کو ہوا دی جارہی ہے۔ ان خواتین کا رویہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے جس طرح انہوں نے ناشائستہ طریقے سے گفتگو کی مجھے وہ دیکھ کر بہت شرم آئی۔
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ احتساب بیورو نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں میرٹ کو نظر انداز کر کے...
اسلام آباداپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اس میں کامیابی کی دولت اور شہرت کے طلبگار بسا اوقات کسی ایک ہنر یا شعبے...
ہیوسٹن پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ہے وہ...
کراچی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 5پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.13روپے تک...
کراچی سونے کی قیمت میں 1100روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2309...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ ،یہ دوسرا اسلامی ایکویٹی...
اسلام آبا دالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد...
لاہور پنجاب حکومت نے 18سال سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے Punjab Child Marriage Restraint Act 2024کا ڈرافٹ تیار کر لیا...