اسلام آباد (جنگ رپورٹر) عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں مبینہ نامعلوم موبائل کالروں کی جانب سے ٹیلی فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں، خفیہ ادارے مریم نواز شریف کے سٹرٹیجک میڈیا سیل کا فوری نوٹس لیں۔ ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز کا سٹرٹیجک میڈیا سیل بڑی خوبصورتی سے اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہا ہے، مجھے ’’نو کالر آئی ڈی‘‘ سے کال آئی ہے اور دو دن کے اندر اندر پی ٹی آئی چھوڑنے کو کہا ہے بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ نامعلوم نمبر سے آنے والی کال سے یہ تاثر دیا گیا کہ کسی خفیہ ادارے کی جانب سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز اس وقت عمروعیار کی سیاست پر گامزن ہیں لیکن اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر موثر...
اسلام آ باد میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ججز میں تقسیم کے تاثر کا ازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ کی...
راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد عدالت عظمٰی آخری سہارا ہے، عدلیہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے پی پی پی کے رہنماشرجیل انعام میمن کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کے...
گوجرانوالہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے...
اسلام آباد تحریک انصاف نے حکومت کی تبدیلی کے بعد مبینہ طور پر گزشتہ 11 ماہ سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف...