سینیٹر سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے محفوظ رہے،چیئر مین سینٹ کا ٹیلی فون،خیریت دریافت کی

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے سعودی عرب سے سینیٹر سرفراز بگٹی کو ٹیلی فون کیا۔ چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی خیریت دریافت کی ۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے زخمی گارڈ کی بھی خیریت دریافت کی ۔ سینیٹر سرفراز بگٹی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے ۔ سینیٹر سرفراز بگٹی عید منانے ڈیرہ بگٹی جارہے تھے۔