احسن اقبال سےبد سلوکی نفرت اور عدم برداشت کی سیاست ہے‘ فیصل کنڈی

10 جولائی ، 2022

اسلام آباد (وقائع نگار) ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال سےبد سلوکی نفرت اور عدم برداشت کی سیاست ہے، عمران خان نے روضہ رسول کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت، شدت پسندی، گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست عمران خان کی پہچان ہے، ایسے واقعات کی حوصلہ افزائی معاشرے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، عمران خان کی سیاست گالی، الزام تراشی اور دھمکی تک محدود ہے۔