اسلام آباد (خصوصی نمائندہ‘ این این آئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے عیدالاضحٰی کے موقع پر اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون کی بارشوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں ہم اس سال عید مون سون کی شدید بارشوں کے دوران منا رہے ہیں، شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں اس سال خشک سالی کے بعد معمول سے زیادہ مون سون کی بارشیں ہو رہی ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں 30 سال کی اوسط سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔ شدید بارشوں کی وجہ سے چھوٹے بڑے شہروں میں پانی کھڑا ہے، ہمارے نالوں اور سیوریج کے نظام پر پہلے ہی بارشوں کے پانے کا دبائو ہے، لوگوں سے گزارش ہے قربانی کسی مخصوص اور مختص شدہ جگہ پر کریں۔ گلی گلی میں قربانی کرنے سے آلودگی بڑھے گی اور پانی کے نالے بند ہوجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ عالمی سازش کے بیانیہ کے ساتھ احتساب کے بیانیہ کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ عمران خان کے اپنے وزراء بھی اب تحریک انصاف کی انتقامی کارروائیوں اور من گھڑت کیسز کے گواہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس بیانیہ کو لیکر عمران خان پونے چار سال مخالفین کو نشانہ بناتے رہے وہ محض ایک کھوکھلا نعرہ نکلا۔ نام نہاد احتساب کے عمل میں کس سطح پر مداخلت کی گئی اس کی اب تحقیقات ہونی چاہئے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر موثر...
اسلام آ باد میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ججز میں تقسیم کے تاثر کا ازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ کی...
راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد عدالت عظمٰی آخری سہارا ہے، عدلیہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے پی پی پی کے رہنماشرجیل انعام میمن کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کے...
گوجرانوالہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے...
اسلام آباد تحریک انصاف نے حکومت کی تبدیلی کے بعد مبینہ طور پر گزشتہ 11 ماہ سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف...