امریکا کا یوکرین کو 40کروڑ ڈالر کی مزید فوجی امداد بھیجنے کا اعلان

10 جولائی ، 2022

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے یوکرین کو 40 کروڑ ڈالر کی مزید فوجی امداد بھیجنے کا اعلان کیاہے،امدادمیں توپ خانہ قسم کا دور تک اور تیزی سے مار کرنےوالے راکٹ سسٹم ایچ آئی ایم اے آر ایس کے چار یونٹ بھی شامل ہونگے۔ پنٹاگون کے ایک عہدیدار کے بقول یوکرینی افواج اب روسی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے لگی ہیں اوریہ کارروائیاں فرنٹ لائن سے بہت پیچھے تک ہیں ،یہ امریکاکی طرف سے فراہم کردہ اسلحے کی وجہ سے ہی ممکن ہو رہا ہے،عہدیدارنےدعویٰ کیاکہ روس جتنےمرضی جتن کرلےجنگ نہیں جیت سکتا، امریکایوکرین کے لیے اسلحے کی یہ نئی کھیپ بھی اس صدارتی اختیار ʼ’’ڈرا ڈاون‘‘ کے تحت ہو گی جس میں امریکی صدر کانگریس سے منظوری لیے بغیر کسی ملک کو یہ امداد دے سکتا ہے۔ پنٹاگون کے اس ذمہ دار کے مطابق اس امداد کے بعد یوکرین کے پاس دور اور تیزی سے مار کرنے والے راکٹ سسٹم کے کل امریکی یونٹس کی تعداد بارہ ہو جائے گی۔ اس سے پہلے امریکہ اس طرح کے آٹھ یونٹ یوکرین کو دے چکا ہے۔