مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ رواںبرس حج کے دوران حجاج کی صحت کے حوالے سے مجموعی طورپرحالات تسلی بخش ہیں، کسی قسم کے وبائی مرض کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے وقوف عرفہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حجاج کی صحت تسلی بخش ہے، وبائی مرض ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کوہماری نصیحت ہے کہ وہ کھلی دھوپ سے بچنے کےلیے چھتری کا استعمال لازمی کریں تاکہ ’لو‘ سے محفوظ رہ سکیں۔ علاوہ ازیں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تاکہ جسم پانی کی قلت کا شکار نہ ہو۔ ترجمان صحت کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 65ہزار ضیوف الرحمان کو طبی سہولتیں فراہم کی گئی جبکہ امراض قلب میں مبتلا 108حجاج کی اینجوپلاسٹی کی گئی۔ گردے کے امراض میں مبتلا 313 حجاج کوڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 177کی سرجری کی۔ علاوہ ازیں 1831 حجاج نے آن لائن کلینک کے ذریعے طبی مشورے لیے ہیں
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر موثر...
اسلام آ باد میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ججز میں تقسیم کے تاثر کا ازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ کی...
راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد عدالت عظمٰی آخری سہارا ہے، عدلیہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے پی پی پی کے رہنماشرجیل انعام میمن کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کے...
گوجرانوالہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے...
اسلام آباد تحریک انصاف نے حکومت کی تبدیلی کے بعد مبینہ طور پر گزشتہ 11 ماہ سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف...