عید الاضحی کے موقع پر بی آر ٹی سروس فعال رہے گی

10 جولائی ، 2022

پشاور ( وقائع نگار )عید الاضحی کے موقع پر بی آر ٹی سروس فعال رہے گی۔ آج بروز اتوار بڑی عید کے موقع پر بی آر ٹی مرکزی راہداری اور فیڈر روٹس پر سروس کا آغاز صبح 10بجے سے ہوگا جبکہ ایکسپریس روٹ ای آر ونٗ 9 ٗ10 ٗایس آر 08 اور ڈی آر 07کی عید کے دنوں سروس بند رہے گی ۔ عید کے پہلے روز مرکزی راہدداری سے بس سروس کا آغاز صبح دس بجے ہوگا جبکہ عید کے دوسرے اور تیسر ے دن سے اپنے معمول کے ا وقات صبح چھ بجے سے بس سروس شروع ہوگی جبکہ ایس آر 08 اور ای آر 10 پر بس سروس 17 جولائی تک معطل رہے گی۔