پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع کردی ۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر کے خلاف سرگودھا میں 3ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں ، پہلے 16 ایف آئی آرز میں ہائیکورٹ نے انہیں راہداری ضمانت دی تھی اور وہ ا اسلام آباد سیشن کورٹ میں بھی پیش ہوئے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ان کی راہداری ضمانت میں توسیع دی جائے ۔ عدالت نے راہداری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد آزاری مارچ میں شرکت کرنے اور توڑپھوڑ کے الزام میں علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور کئی رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر موثر...
اسلام آ باد میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ججز میں تقسیم کے تاثر کا ازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ کی...
راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد عدالت عظمٰی آخری سہارا ہے، عدلیہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے پی پی پی کے رہنماشرجیل انعام میمن کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کے...
گوجرانوالہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے...
اسلام آباد تحریک انصاف نے حکومت کی تبدیلی کے بعد مبینہ طور پر گزشتہ 11 ماہ سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف...