اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20اور 21میں ترقی کیلئےسنٹرل سلیکشن بورڈ کے انعقاد کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ بورڈ کا اجلاس جو لائی کے آخری ہفتے یا اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید کریں گے۔آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے 600 افسروں کی سکروٹنی جاری ہے۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی اور آئی بی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا سٹیٹس دیا ہے۔افسروں کی ترقی و تقرری کیلئے سکروٹنی آئی ایس آئی اور آئی بی کو تفویض ہے۔اجلاس 300سے زائد افسروں کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دینے کی سفارشات مرتب کرے گا۔ترقیوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔پروموشن زون کے افسروں کے پینل، سالانہ کارکردگی رپورٹس، سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی ہے۔مختلف سروسز اور گروپس کے 600 افسروں کے پینلز تیار کئے گئے ہیں۔بورڈ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری دے گا۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 3 دن جاری رہے گا۔اجلاس مختلف سروسز، گروپوں، ایکس کیڈر افسروں کی ترقی کی سفارشات مرتب کرے گا۔بورڈ اجلاس کی تیاری مکمل ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اجلاس ایجنڈا جاری کرے گی ۔حکومت نے 24 مئی کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیلِ نو کی تھی ۔کیپٹن (ر)زاہد سعید چیئرمین سنٹرل سلیکشن بورڈ مقرر کئے گئے ہیں۔ کیپٹن (ر) زاہد سعید چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن ہیں۔ بورڈ میں 4 ارکانِ پارلیمنٹ، ہر صوبے سے ایک ایک افسر شامل ہے۔بورڈ میں سینیٹر سعدیہ عباسی،سنیٹر کامران مرتضیٰ ‘ سنیٹر سلیم مانڈوی والا،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی شامل ہیں۔ گریڈ 22کے افسر امداد اللہ بوسال،محمد صالح فاروقی ‘ڈاکٹر کاظم نیاز،غوث الدین احمد اور پرویز جونیجو شامل ہیں۔ ممبرز میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن شامل ہیں۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی سنٹرل سلیکشن بورڈ میں شامل ہیں۔ پروموشن پالیسی کے تحت سال میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کے 2 اجلاس لازم ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سال کے پہلے 6 ماہ میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کا انعقاد نہ کر سکی۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر موثر...
اسلام آ باد میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ججز میں تقسیم کے تاثر کا ازالہ الیکشن سوموٹو پر فل کورٹ کی...
راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد عدالت عظمٰی آخری سہارا ہے، عدلیہ...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے پی پی پی کے رہنماشرجیل انعام میمن کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کے...
گوجرانوالہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے...
اسلام آباد تحریک انصاف نے حکومت کی تبدیلی کے بعد مبینہ طور پر گزشتہ 11 ماہ سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف...