لاہور( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کہا ہے کہ مسلم لیگ ق میں کوئی اختلاف نہیں،پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا،گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہیے۔سابق وزیراعظم عمران خان کو دیوار کے ساتھ کون لگا رہے؟ سیاستدان صرف انسانیت کی بات کریں۔ چوپدری شجاعت نے پرویز الہیٰ سے اختلافات کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ میں نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف بیان دیا ہو یا کبھی انھوں نے میرے خلاف بیان دیا،توجہ ہٹانے کے لئے یہ باتیں بنائی جاتی ہے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف الفاظ میں کہتے ہیں پرویز الہی ہمارے امیدوار ہیں، جبکہ ہمارے ارکان پرویز الہی کو ووٹ دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے،انہوں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، جبکہ ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔
اسلام آبادسابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی عدالتی مقدمات کی مینجمنٹ سے...
اسلام آباد روس سے خام تیل کی درآمد کےلیے مذاکرات بدھ کو کراچی میں مکمل ہوئے جس میں بتایا جاتا ہے کہ مثبت...
کراچی جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، میاں جاوید لطیف...
اسلام آ باد پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم پی ٹی آئی کے...
لاہور پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے خلاف...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں...
کراچیسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈسے کہا گیا کہ غلط بیانی نہیں کریں گے، مجھے...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی ہونے کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت اکتوبر تک...