سیکرٹری صحت کا کارڈیالوجی اور ٹائون ہسپتالوں کا دورہ،غیرحاضر سٹاف سے جواب طلبی

10 جولائی ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال نے گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ٹاؤن ہسپتال ممتازآباد اور ایس بلاک نیو ملتان کا دورہ کیا۔ہسپتالوں کی سروس ڈیلیوری اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔سیکرٹری نے کارڈیالوجی میں ان ڈور فارمیسی، ریڈیالوجی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔جبکہ ٹاؤن اسپتال ممتاز آباد کے دورہ کے دوران لیڈی ڈاکٹر اقصی نجم اور نرس ثمرینہ شاہین غیر حاضر پایا۔ غیر حاضر اسٹاف کو عید کی چھٹیوں کے فوری بعد محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب میں جواب طلبی کے لیے بلا لیا۔ٹاؤن ہسپتال ممتاز آباد میں صفائی اور سروس ڈیلیوری کی ناقص صورتحال پر سیکرٹری کا ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے اور ہسپتال میں انتظامات بہتر کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔