قربانی کے گوشت کو ذبح کرنے کے تین گھنٹے بعد سرکہ میں دھو کر پکانا چاہئے ڈاکٹر عارف بھٹی، ڈاکٹر عبدالسمیع

10 جولائی ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کا گوشت کھانے میں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے، زیادہ گوشت کھانا شوگر، السر، امراض دلاور معدے کے مریضوں کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے، قربانی کے گوشت کو ذبح کرنے کے کم ازکم 3گھنٹے بعدسرکہ میں دھوکر پکانا چاہئے اور سلاد زیادہ سے استعمال کرنا چاہئے، جنگ سے بات کرتے ہوئے۔ پروفیسرڈاکٹر عارف بھٹی نے بتایا کہ بکرے اور گائے کے گوشت میں کولیسٹرول اور تیزابیت زیادہ ہو تی ہے جو کہ حفظان صحت کے خلاف ہے۔