وسیمااور ابوبکر گینگ کے پانچ ارکان گرفتار

10 جولائی ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) وسیماگینگ اور ابوبکر گینگ کے پانچ ارکان گرفتار‘ تھانہ ممتازآباد نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث وسیما گینگ کے 02 ارکان وسیم عرف وسیما(سرغنہ)، اسد عباس کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ جس میں 5موٹر سائیکل اور 30 ہزار روپے نقدی برآمد کر لیے گئے جبکہ تھانہ شاہ شمس نےابوبکر گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر کے 03موٹر سائیکل، 02 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گرفتار ملزمان میں ابوبکر (سرغنہ)، زوہیب اور محمد فرحان سکنہ حیدر پورہ شامل ہیں ۔