ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے گرینڈ عید صفائی آپریشن کی تین سطح پر مانیٹرنگ کی جائیگی

10 جولائی ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدقرباں پر صفائی آپریشن کو فول پروف بنانے کے لئےملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے گرینڈ عید صفائی آپریشن کی تین سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔کمپنی کے آپریشنل اور دیگر دیپارٹنمنٹ کے افسران کے ساتھ ساتھ اب ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی عید آپریشن کو مانیٹر کریں گے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو نے حکم نامہ جاری کردیاہے اور 15افسران کو شہر کے مختلف سیکٹرز کی صفائی کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔